میں یہ تسلیم کرتا ہوں
مجھے الفت کہ رستے پر
وفا کی حق پرستی پر
بڑا ہی ناز ہے جاناں
میں جتنے خواب بنتا ہوں
میں جتنے لفظ لکھتا ہوں
میری تحریر میں شامل
میرے جذبوں کی عکاسی
میری خوداری یہ ہر پل
مجھے یوں درس دیتی ہے
اگر تُم ہار بھی جاؤ
تو اتنا حوصلہ رکھنا
وفا سے رابطہ رکھنا
محبت کے سفر میں تو
وفا ہی شرط اول ہے
وفا ہی حرف آخر ہے