Add Poetry

وفا لکھی تھی

Poet: Gul Zareen Pasha Zareen By: Gul Zareen Pasha Zareen, Kallar Syedan

وفا لکھی تھی ھم نے اور قاصد نے جفا لکھدی
جواب خط میں ظالم نے ھماری ھی خطا لکھدی

ستم اس پر کہ منصف بھی اسیر زلف تھا ان کا
ھمارے معافی نامے پر خموشی کی سزا لکھدی

سوال اپنا تھا لب کھولوں جواب ان تھا مت بولو
کہانی مختصر سی تھی بنا کر کیا سے کیا لکھدی

ضیافت میں حسینوں کی گرا واعظ جو غش کھا کر
طبیب عشق نے دو گھونٹ بطور دوا لکھدی

میرا دل چیر کر پلکیں گرا لیں اس ستمگر نے
قتل تھا! پر رقیبوں نے حسن کی اک ادا لکھ دی

چلے سج دھج کے تھے اہل جنوں سارے سوے مقتل
خوشی کی انتہا تھی یہ انھوں نے ابتدا لکھدی

تھے انگشت بدنداں سب ہی اپنے بھی پراے بھی
کہ روداد ستم ان کی زریں نے بر ملا لکھدی

Rate it:
Views: 518
10 Apr, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets