وفا میں تو مجھ سے بے وفا نہ ہو جائے

Poet: Kamran Wassal By: Eisha, gujranwala

وفا میں کہیں تو مجھ سے بے وفا نہ ہو جائے
ڈرتا ہوں تو کہیں جد ا نہ ہو جائے

عشق بضد ہے سجدہ بے خودی کہہ لیے
خرد خائف ہے تو کہیں خدا نہ ہو جائے

بیاں کر تو دوں میں اداسی کا سبب
ُپھر سوچتا ہوں تو کہیں رسوا نہ ہو جائے

بھول سکتے ہو تو بھلا دو میری یادوں کو
مگر تیرے اندر کہیں خلا نہ ہو جائے

اتنی چاہت اک انسان سے اچھی نہیں وصل
روز محشر تجھے کہیں سزا نہ ہو جائے

Rate it:
Views: 1611
04 Jul, 2010