وقت

Poet: فرحین ناز طارق By: Farheen Naz Tariq, Chakwal

سدا کب وقت ایک سا رہتا ہے
سدا کب کوئی ساتھ چلتا ہے

سدا کب باغ پھول کھلاتے ہیں
سدا کب خزاں کا موسم رہتا ہے

یہ دن بھی گزر جائے گا ہردن کی طرح
سدا کب کوئی سوگ رہتا ہے

نہ مارو ناحق سر تیشے پہ، صبر کرو
سدا کب کوئی روگ رہتا ہے
 

Rate it:
Views: 711
11 Dec, 2018