وقت اپنا بچانا نہیں جانتے
Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsiوقت اپنا بچانا نہیں جا نتے
ہم تو دولت کمانا نہیں جانتے
کوئی مخلص نہیں پیار کرتا یہاں
اس لیے مسکرانا نہیں جانتے
ڈھونڈ لیتے اسے مل ہی جاتا کہیں
ہم تو ان کا ٹھکانہ نہیں جانتے
ہر کسی سے ملا لیتے ہیں ہاتھ وہ
اپنی شہرت بچانا نہیں جانتے
بات شہزاد کرتے تو لمبی نہیں
وہ تو باتیں بنانا نہیں جانتے
More Love / Romantic Poetry






