وقت کی رفتار تھمی لگتی ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

وقت کی رفتار تھمی لگتی ہے
زندگی میں تیری کمی لگتی ہے

لگتا ہے کوئی بچھڑا یاد آ گیا
آج آنکھوں میں نمی لگتی ہے

تیری تصویر دیکھتےہی جاناں
دل کی دھڑکن تھمی لگتی ہے

من کو کسی پل چین نہیں ہے
خون کی کوئی بوند جمی لگتی ہے

لگتا ہےاسےمذہب سے محبت ہے
اس کی ہر بات اسلامی لگتی ہے

Rate it:
Views: 316
28 Jun, 2011