Add Poetry

وقف کر دیں گے

Poet: UA By: UA, Lahore

چاندنی رات وقف کر دیں گے
برکھا برسات وقف کر دیں گے

میرے سرکار حکم تو کیجئے
ساری حیات وقف کر دیں گے

اپنی آنکھوں نے جو سپنے دیکھے
انکی سوغات وقف کر دیں گے

دل میں اب تک چھپا کے رکھی ہے
اک اک بات وقف کر دیں گے

مہرباں ہم کو ہم نشیں کر لو
اپنے دن رات وقف کر دیں گے

جو بھی پروردگار نے بخشیں
وہ کرامات وقف کردیں گے

ہاتھ اٹھائیں گے جب دعا کے لئے
ہر مناجات وقف کر دیں گے

جب بھی چاہو تم آزما دیکھو
تم پہ یہ ذات وقف کر دیں گے

Rate it:
Views: 365
14 Nov, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets