وُہ جو سکون ملا تیری زات سے

Poet: Muhammad Hafeez Javed By: Hafeez Javed, Attock

وُہ جو سکون ملا تیری زات سے
کسی اور سے وُہ ملا نہیں

تو بسا ہے آنکھوں میں جس طرح
کوئی اور ایسے بسا نہیں

تو ہوا ہے جتنا قریب تر
کوئی اور اتنا ہوا نہیں

وُہ جو دل میں تیرا مقام ہے
کسی اور کو وُہ دیا نہیں

وُہ جو رشتہ تجھ سے ہے بن گیا
کسی اور سے وہ بنا نہیں

وہ جو پیار تجھ سے ہو گیا
کسی اور سے وُہ ہوا نہیں

وُہ جو راز تجھ سے ہے کہہ دیا
کسی اور سے وہ کہا نہیں

Rate it:
Views: 743
09 Oct, 2019