Add Poetry

وکالت محبت کی

Poet: Muhammad Owais By: Muhammad Owais, Lahore

اب محبت کی وکالت نہیں کی جا سکتی
شہر بھر سے تو عداوت نہیں کی جا سکتی

میرا چہرہ میری آنکھیں ہیں سلامت اب بھی
کون کہتا ہے وضاحت نہیں کی جا سکتی

بات یہ ہے کہ کوئی ٹوٹ کے چاہے تو سہی
ہر کسی سے تو محبت نہیں کی جا سکتی

آنکھ کہتی ہے کہیں اور چلے جائیں ہم
دل یہ کہتا ہے کہ ہجرت نہیں کی جا سکتی

لوحِ دل پر یہی تحریر لکھی ہے لوگوں
عشق والوں کو نصیحت نہیں کی جا سکتی

Rate it:
Views: 352
08 May, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets