وہ آیا تھا
Poet: زینب نثار بھٹی By: زینب نثار بھٹی, Rawalpindiمیری اداس راتوں میں
وہ اجالا بن کے آیا تھا
جب کوئی نہ تھا میرے پاس
وہ سہارا بن کے آیا تھا
زندگی کی کٹھن راہوں میں
وہ مسکراہٹ بکھیرنے آیا تھا
اداسیوں کے لمحوں میں
وہ خوشیاں دینے آیا تھا
سخت اندھیری راتوں میں
وہ غم سمیٹنے آیا تھا
مصیبتوں کے لمحوں میں
میرا سایہ بننے آیا تھا
یقیناً میں بھول گئی تھی
وہ تو مہمان بن کے آیا تھا
More Love / Romantic Poetry






