وہ اک ساعت جو تیرے ساتھ میں نے گزاری ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

وہ اک ساعت جو تیرے ساتھ میں نے گزاری ہے
وہ اک گھڑی مجھے ساری عمر سے پیاری ہے

تمہاری یاد میں گزرا میرا ہر ایک لمحہ
میرے ہر پہر ہر ایک پل پہ بھاری ہے

تمہیں برا نہ لگے تو میں ایک بات کہوں
مجھے لگتا ہے میری زندگی تمہاری ہے

یہ کیا کہ وصل کی سحر طلوع نہ ہو پائی
یہ کیا کہ ہجر کی شب آج تلک طاری ہے

مگر عظمٰی مجھے اس کا کوئی ملال نہیں
کہ میں نے زندگی تنہائی میں گزاری ہے

Rate it:
Views: 1051
28 Apr, 2010