وہ ایک نظر

Poet: UA By: UA, Lahore

یوں تو کئی نظارے میری نظر میں ہیں
لیکن نگاہیں ایک نظر کے اثر میں ہیں

وہ ایک نظر جس سے چمکتے ہیں ستارے
وہ ایک نظر جس سے بدلتے ہیں نظارے

وہ ایک نظر جس سے بدلتے ہیں مقدر
جو ایک نظر سیدھی اثر کرتی ہے دل پر

بس ایک ہی نظارہ دل میں اَتر گیا
بس ایک ہی اشارہ مقدر بدل گیا

اس ایک نظارے کا اثر پائے جان لو
جو ایک اشارے کو سمجھ پائے جان لو

دونوں جہاں میں اَس کا مقدر سنور گیا
نظروں کا وہ نظارہ جو دل میں اَتر گیا

وہ ایک نظر جس نے مقدر بدل دیا ہے
وہ ایک نظارہ جو دل میں اَتر گیا ہے

جسکے نظارے سب سے بڑھکر نظر میں ہیں
وہ اک نگاہ نگاہیں جس کے اثر میں ہیں

یوں تو کئی نظارے میری نظر میں ہیں
لیکن نگاہیں ایک نظر کے اثر میں ہیں

Rate it:
Views: 385
01 Aug, 2012