Add Poetry

وہ بے ارادہ سہی تتلیوں میں رہتا ہے

Poet: Noshi Gillani By: Shazia Hafeez, Attock

وہ بے ارادہ سہی تتلیوں میں رہتا ہے
کہ میرا دل تو میری مٹھیوں میں رہتا ہے

میں اپنے ہاتھ سے دل کا گلا دبا دوں گی
میرے خلاف یہی سازشوں میں رہتا ہے

اڑان جس کی ہمیشہ سے جارحانہ رہی
وہ آج میری طرح بے پروں میں رہتا ہے

الاؤ بن کے دسمبر کی سرد راتوں میں
تیرا خیال میرے طاقوں میں رہتا ہے

بچا کے خود کو گزرنا محال لگتا ہے
تمام شہر میرے راستوں میں رہتا ہے

میری کتاب محبت میں اس کا ذکر نہیں
وہ خوش خیال غلط فہمیوں میں رہتا ہے

Rate it:
Views: 849
10 Aug, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets