وہ تجھے بھلا بھی سکتا ہے
Poet: M. Habibullah Rajput By: Prof. Dr. M. Habibullah Rajput, karachiوہ تجھے بھلا بھی سکتا ہے
نظروں سے اپنی گرا بھی سکتا ہے
یوں نہ بسا لو دل میں اسے
وہ کبھی نگاہیں چرا بھی سکتا ہے
پس مژگاں جو آ کے ٹھرا ہے
کوئی طوفاں وہ قطرہ اٹھا بھی سکتا ہے
جو نقش بنایا تھا خون دل سے
یہ دل چاہے تو مٹا بھی سکتا ہے
خدا جو چاہے تو یہ نا خدا اپنا
طوفاں کو کنارا بنا بھی سکتا ہے
زیست کا فسوں بہت دلکش سہی
کوئی فرزانہ ٹھکرا بھی سکتا ہے
فاصلے بھی سمٹ جائیں گے حبیب
وہ تجھے اپنا بنا بھی سکتا ہے
More Love / Romantic Poetry






