وہ تو اب اپنی چال بدلتا نہیں کبھی
Poet: M Masood By: M Masood, Nottinghamوہ تو اب اپنی چال بدلتا نہیں کبھی
پھول ساۓ کے ساتھ چلتا نہیں کبھی
وہ تو دے کے داغ جدائیوں کے ہمیں
میرے غم میں تیرا پیار ڈھلتا نہیں کبھی
تیری سوچوں کے گہرے سمندر میں
یہ دل میرا پھر سے ڈوبتا نہیں کبھی
فضا بھی صاف ہے میرے پیار کی طرح
کوئی کسی کے غم میں جلتا نہیں کبھی
ہم کیوں نہ بدل لیں راہیں اپنی مسعود
یہ دل کسی کی یاد میں دھڑکتا نہیں کبھی
More Sad Poetry






