وہ تو چودھیوی رات کے چاند کی چاندی تھی
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaاک تمنا تھی دل میں
جو آنکھوں سے ظاہر ہوتی تھی
جو کبھی کبھی لفظوں میں ڈھل جاتی تھی
جو کبھی انکار کی صورت
کبھی اقرار کی صورت
پڑے پیار سے تجھ پے بکھر جاتی تھی
جب تم چلتے تھے ساحل کنارے پر
جو پڑ جاتے تھے
نشان تمہارے قدموں کے
وہ ُان پے دبے پاوں چل کر
تمہارے گھر تک جاتی تھی
جو تمہیں چھونے کی خاطر
ہوائوں سے لڑ جاتی تھی
وہ تو چودھیوی رات کے چاند کی چاندی تھی
جو ہر بار ہی اپنے چاند پے مر جاتی تھی
More Love / Romantic Poetry







