وہ تیرا حاصل نہیں وہ تیری محبت ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

وہ تیری چاہت ہے
وہ تیرا مقدر نہیں
جستجو لاحاصل ہے
وہ تیری منزل نہیں
وہ تیرا حاصل نہیں
وہ تیری محبت ہے
انتباہ کرتے ہوئے
چھوڑ سر پہ سوار دھن
وقت کی پکار سن
اس راستے سے لوٹ جا
مڑ کے نہ دیکھ واپس نہ آ
جب چاہت کو مقدر بنانا
تیرے اختیار میں نہیں
تو مقدر کو چاہت بنا لے
لاحاصل کی جستجو نہ کر
منزل کی جستجو کر
محبت کو پا نہیں سکتا
تو حاصل سے محبت کر
دانائی کیا ہے
حکمت کیا ہے
جان لے کہ زندگی کی
دائمی حقیقت کیا ہے
وہ تیری چاہت ہے
وہ تیرا مقدر نہیں
جستجو لاحاصل ہے
وہ تیری منزل نہیں
وہ تیری محبت ہے
وہ تیرا حاصل نہیں
 

Rate it:
Views: 511
18 Mar, 2013