وہ جو میرے دل میں آ کے رہتے ہیں
میرے کانوں میں پیار بھری باتیں کہتے ہیں
میں نے سوچا تھا کہ ختم ہیں آنسو
رکنےکا نام نہیں لیتےبار بار بہتے ہیں
تھوڑی محبت بھری داد بھی چاہیے ہمیں
ہم اتنے سارے درد جو سہتے ہیں
مشکلیں زندگی کی آسان ہوئی جاتی ہیں
جس دن سے وہ میرے دل میں آکے رہتے ہیں
بات سچی و چھوٹی کہتے ہیں اصغر جی
اسی لیے آج کل ذرا سوگوار رہتے ہیں