وہ جھیل سی آنکھیں
Poet: Imran Azam Raza By: Imran Azam Raza, Gujranwalaوہ جھیل سی آنکھیں تھیں تیرے پھول سے لب تھے
جذبات تیرے جان میری جان طرب تھے
اک میرے سوا کون چڑھا دار پہ ہنس کے
کہنے کو طلبگار تیرے شہر میں سب تھے
یہ بات نہیں اس سے محبت نہ رہی تھی
ہونے کے جدا اس سے کئی اور سبب تھے
کیا دیتا تجھے میں کہ میرے دامن دل میں
جگنو نہ ستارے نہ گل ذوق طلب تھے
More Love / Romantic Poetry







