وہ حسیں تم ہو
Poet: A.R Ajiz By: A-R Ajiz, Lahoreمیرے سپنوں میں آتی ہے جو وہ حسیں تم ہو
میری روح میں سماتی ہے جو وہ حسیں تم ہو
نہیں جس کی مثال کوئی نہیں جس کا شمار کوئی
شہرِ حُسن میں گھر بناتی ہے جو وہ حسیں تم ہو
کلیوں کی طرح جو مہکے کوئل کلی طرح جو چہکے
میرے دل کو لُبھاتی ہے جو وہ حسیں تم ہو
دیکھ کے مجھ کو نظریں جھکانا چلتے چلتے یوں رُک جانا
مجھے دیکھ کے شرماتی ہے جو وہ حسیں تم ہو
جسے دہکھ کے شعر کا بن جانا نہ قلم کا پھر شرمانا
مجھے شاعری سکھاتی ہے جو وہ حسیں تم ہو
میں امانت ہوں تیری تو امانت ہے میری
اک دوسرے کو امیں بناتی ہے جو وہ حسیں تم ہو
نہیں تیرے جیسی کوئی تو کوہ قاف کی اک پری
عاجز کی آنکھوں میں سماتی ہے جو وہ حسیں تم ہو
More Love / Romantic Poetry






