وہ دن میرا ہوگا
Poet: Farkhanda Rizwi By: Shazia Hafeez, Attockوہ دن میرا ہوگا
جہاں چھوڑا تھا تم نے
آج بھی وہیں کھڑی ہوں
میرے ہاتھوں سے تمہاری
محبت کی خوشبو نہیں چھوٹی
ہوائیں آج بھی
اپنے جھونکوں میں
تیری خوشبو لئے
چلی آتی ہیں
کانوں میں تمہاری
صدائیں گونجتی ہیں
شام و سحر
مجھے نہیں لوٹنا کبھی
تم ہی لوٹ کر آؤ گے
اک دن یونہی
More Love / Romantic Poetry






