Add Poetry

وہ دیکھ کر ہم کو پسِ دیوار ہوئے ہیں

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

وہ دیکھ کے ہم کو پسِ دیوار ہوئے ہیں
جب ہوئی ملاقات وہ بیمار ہوئے ہیں

لگتا نہیں دل اب تو بنا ان کے ہمارا
ہم روگ محبت میں ہی گرفتار ہوئے ہیں

برداشت صدمے نہیں کر پائے مگر اب
پہلے سے بہت اچھے ہیں دیدار ہوئے ہیں

اپنوں کی عنایت سے ملا کچھ بھی نہیں ہے
رسوائی بہت ہوئی ہے غم خوار ہوئے ہیں

مالوف نے بلایا ہے چلے جلدی سے آؤ
بدلے ہیں ابھی کپڑے تو تیار ہوئے ہیں

ناکام محبت نے دیا روگ ہے ایسا
ہم آج غمِ ہجر سے دوچار ہوئے ہیں

واپس نہیں گھر آئیں گے پختہ ہے ارادہ
ہم رخت سفر باندھ کے تیار ہوئے ہیں

اپنے بھی مصائب میں نہیں کام جو آئے
شہزاد جدھر بھی گئے انکار ہوئے ہیں

Rate it:
Views: 154
02 Jan, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets