وہ ربط نا بحال کرتا ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

وہ ربط نا مجھ سے بحال کرتا ہے
بات بات پہ الٹےسوال کرتا ہے

لگتا ہےمیری جان لے کےرہےگا
جب حسن کی آرائش جمال کرتا ہے

پہلے توبڑے خط لکھتا تھا مجھے
اب تو کچھ بھی نا ارسال کرتا ہے

مجھ سےترک تعلق کرنے کےبعد
سنا ہےرو رو کےبرا حال کرتا ہے

کاش کوئی اس سے جا کہ کہہ دے
وہ کیوں میرا جینا محال کرتا ہے

Rate it:
Views: 335
28 Jun, 2011