وہ رلائیں گے تو کیا تماشا ہوگا
Poet: Aaqib ALi By: aaqib, Taxilaوہ رلائیں تو کیا تماشہ ہو
ستم ڈھائیںتوکیاتماشہ ہو
آج محفل میںصورت شمع
دل جلائیں تو کیا تماشہ ہو
جنکی ہیںمنتظرتری آنکھیں
وہ نہ آئیں تو کیا تماشہ ہو
جن کاہےدلنشیں تبسم وہ
مسکرائیں تو کیا تماشہ ہو
کہہ کے آب حیات زہر مجھے
وہ پلائیں تو کیا تماشہ ہو
ساتھ اشکوںکےپینےوالےغم
کھلکھلا ئیں تو کیا تماشہ ہو
درد سہنےکےلیےتجھکوغزل
وہ بلائیں تو کیا تماشہ ہو
More Love / Romantic Poetry






