وہ صبح کے ہاتھوں کانور گہنا
وہ شب کی آنکھوں میں سیاہ کاجل
ندی کے پانی میں عکس نرگس
فلک کے دامن میں چلتا بادل
وہ ابرنیساں کا پہلا قطرہ
دھنک کے رنگوں کی مسکراہٹ
افق کے گالوں کی وہ شفق ھے
وہ ہی تخیل کی قلبی راھت
وہ جس سے باد صباء میں ٹھنڈک
وہ جس سے شبنم میں تازگی سی
جس کی آنکھوں کے رنگ بحر میں
اسی سے لہروں میں زندگی سی
چمن کے پہلو میں گل فشانی
گلوں سے عنبرورنگ فشانی
کسی شجر کی گداز کونپل
وہ تتلیوں کی حسین رانی
سب حسن آفاق اس کے دم سے
جو وہ نہیں تو ختم کہانی