Add Poetry

وہ صورت گرد غم میں چھپ گئی ہو

Poet: Basheer Badr By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

وہ صورت گرد غم میں چھپ گئی ہو
بہت ممکن یہ وہی آدمی ہو

میں ٹھہرا آبشار شہر پر فن
گھنے جنگل میں تم بہتی ندی ہو

بہت مصروف ہے انگشت نغمہ
مگر تم تو ابھی تک بانسری ہو

میری آنکھوں میں ریگستاں بسے ہیں
کوئی ایسے میں ساون کی جھڑی ہو

دیا جو بجھ چکا ہے پھر جلانا
بہت محسوس جب میری کمی ہو

یہ شب جیسے کوئی بے ماں کی بچی
اکیلے روتے روتے سو گئی ہو

وہ دریا میں نہانا چاندنی کا
کہ چاندنی جیسے گھل کے بہہ رہی ہو

کہانی کہنے والے کہہ رہے ہیں
مگر جانے وہی جس پر پڑی ہو

میاں! دیوان کا مت رعب ڈالو
پڑھو کوئی غزل جو واقعی ہو

غزل وہ مت سنانا ہم کو شاعر
جو بے حد محفلوں میں چل چکی ہو

Rate it:
Views: 267
09 Dec, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets