وہ مجبور ہو گئے ہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

لگتا ہے وہ مجبور ہو گئےہیں
اسی لیے ہم سےدورہو گئےہیں

ہمیں ان سے یہ امید تو نا تھی
جتنےوہ اچانک مغرور ہوگئے ہیں

اب ا ن تک رسائی ناممکن ہے
وہ دنیاوی جنت کی حور ہوگئے ہیں

جو زخم ان کی دوستی میں ملے
رفتہ رفتہ وہ نا سور ہو گئےہیں

لگتا ہےیہ ہماری دوستی کاکمال ہے
جو ہم دونوں اتنےمشہور ہو گئےہیں
 

Rate it:
Views: 336
27 Oct, 2011