وہ مخمور آنکھیں وہ دلکش جبیں
Poet: عمر فاروق حافظ آبادی By: Umar Farooq, Hafizabadوہ مخمور آنکھیں وہ دلکش جبیں
تبسم بھی اُس کا ہے سب سے حسیں
کہاں جا بسے تم مرے ہم نشیں
نظر کچھ نہ آئے ترے بن کہیں
نہ روشن یہ دن ہیں نہ راتیں مری
اُجالا تو کر دے مرے خوشمکیں
نہ آیا مجھے تو بدلنا یہاں
ترا جو نہیں پھر کسی کا نہیں
ضرورت نہ مجھ کو نہ فریاد ہے
اسی کے لیے ہو گا دل اب حزیں
میسر نہیں جو صنم اِس جہاں
پھر اگلے جہاں کی ضرورت نہیں
More Love / Romantic Poetry






