تجھے دیکھے بنا اب چین نہیں آتا

Poet: Dr. Muskaan Memon By: Unknown, Karachi

کیا بتاؤں کیا ہو تم،
دل کا چین، میرا سکون ہو تم۔

تجھے دیکھے بنا اب چین نہیں آتا،
تیرے سوا اب رہا ہی نہیں جاتا۔

کیا پیار میں ایسا حال ہوتا ہے؟
ایسے کسی کے لیے کون پاگل ہوتا ہے؟

کیا بتاؤں کہ کیا ہو تم،
تم تو الگ خواب تھے،
ان سارے خوابوں کی تعبیر بن کے آ گئے ہو تم۔

نجانے یہ دن یہ شامیں کیسے گزر رہی تھیں،
میں تو ان بہاروں، ان خیالوں سے انجان تھی۔

کوئی اور ہی جہاں تھا میرا، کھوئی کھوئی سی رہتی تھی،
جس نے مجھے مجھ سے ملایا وہ ہستی ہو تم۔

اور کیا بتاؤں کہ کیا ہو تم،
میرے دل کا چین، میرا سکون ہو تم۔

Rate it:
Views: 69
11 Feb, 2026
More Love / Romantic Poetry