وہ ملی تو مجھے گلے لگا کے روئی
Poet: احسن فیاض By: Ahsin Fayaz, Badinہجر کو آنکھوں میں سجا کے روئی
 وہ ملی تو مجھے گلے لگا کے روئی
 
 چنتا رہا اشکوں سے زخم رات بھر
 وہ سایہ جسے وہ ساتھ جگا کے روئی
 
 سب کچھ کھو کر بھی میں اس کا ہوکے ملا
 نہ جانے وصل میں ایسا کیا تھا کے روئی
 
 رات بھر روشنی سے کھیلتی رہی وہ
 پھر سحر میں ایک دیا بجھا کے روئی
 
 پہلے بہت کچھ کو کچھ نہ سمجھی احسن
 پھر میری طرح سب کچھ لٹا کے روئی
More Love / Romantic Poetry






