Add Poetry

وہ منتظر میری آہٹ کا رات بھر ہو گا

Poet: dr.zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

جو حال آج ادھر ہے وہی ادھر ہو گا
وہ منتظر مری آہٹ کا رات بھر ہو گا

وہ سنگدل ہی سہی پر نہ اس قدر ہو گا
محبتوں کا کبھی اس پہ بھی اثر ہو گا

اسے بھی ہو گی تمنا مری رفاقت کی
عزیز اس کو مرا شہر ، میرا گھر ہو گا

وہ چاند مجھ سے تعلق تو خاص رکھتا ہے
میں رات ہوں مرے آنگن میں جلوہ گر ہو گا

ملے گا شام و سحر بے قرار ہو کے مجھے
نہ اس کے بس میں زباں ہو گی نہ جگر ہو گا

رکا ہوا ہوں تو اس کے قدم بھی ساکت ہیں
جو چل دیا تو سدا میرا ہمسفر ہو گا

Rate it:
Views: 517
15 Feb, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets