وہ میرا غم دوراں کاساتھی تھا

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

وہ میرا غم دوراں کا ساتھی تھا
میرےدل و جاں کا ساتھی تھا

میں اس دنیا سےگزر گیا ہوتا
مگروہ تنہائی کہ زنداں کا ساتھی تھا

جب میں نے اسے کھویا تو جانا
کےوہ میری پستیوں کا ساتھی تھا

میری زیست تھی کسی دشت کی صورت
وہ اس کے بیاباں کا ساتھی تھا

برے وقت میں اس نےمیرا ساتھ دیا
زندگی کےہر کڑےامتحاں کا ساتھی تھا

Rate it:
Views: 387
26 Sep, 2011