آج ہوا معلوم کہ وہ میرا نہیں تھا
دکھ سکھ کا ساتھی تھا پرمیرا نہیں تھا
میرے چاہنے سے پہلے میرے ساتھ ہوتا تھا
میری سوچوں کا مرکز تھا پر میرا نہیں تھا
سنا تھا یہ کہ زندگی اک بار ملتی ہے
وہ زندگی تھا میری پر میرا نہیں تھا
وہ چاہتا تھا مجھ کو اور جان تھا میری
ساتھ ہو کر بھی میرے وہ میرا نہیں تھا
زندگی بھر وہ مجھ پر مہربان رہا عائش
میری زندگی کا حاصل تھا پر میرا نہیں تھا