وہ میری لکھی غزلوں کے اشعار بنے ہیں
وہ میرے کہے گیتوں کے شاہکار بنے ہیں
کھلے آنکھ تو کرنوں میں ھے چہرہ اس کا
وہ میرے آنگن میں کھلے پھولوں کی مہکار بنے ہیں
وہ دور ہیں نگاھوں سے مگر دل کے قریب ھیں
وہ میری جاگتی آنکھوں کے طلبگار بنے ھیں
کھلتی ھوئی کلیوں میں بھی ھے انکی ہی خوشبؤ
ھر گلاب کے چہرے کا وہ سنگھار بنے ھیں
میری سانسوں میں مہک انکی سمٹ آتی ھے ہر پل
وہ میری ہر ایک تمناؤں کا اظہار بنے ھیں