وہ میرے جیون کی تفسیرلگتا ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

وہ میرے خوابوں کی تعبیر لگتا ہے
جب دیکھوں وہ میری تقدیرلگتا ہے

جی چاہتا ہے کےاس کہ ساتھ رہوں
میرے ہاتھوں میں لکھی لکیرلگتاہے

میںجب بھی اس کا چہرہ پڑھتا ہوں
وہ میرےجیون کی تفسیر لگتا ہے

اسےدیکھ کر آہینہ بھی کہہ اٹھتا ہے
کسی مصور کی شاہکارتصویرلگتاہے

مجھے پیاردینے میں کنجوسی نہیں کرتا
اصغر کو وہ دل کا بڑا امیر لگتا ہے

Rate it:
Views: 412
28 Oct, 2011