وہ میرےمعصوم دل کی صدا تھی
خدا سےمانگی ہوئی کوئی دعا تھی
اپنی جان سےبڑھ کر چاہ اسے
یہ میرے پیار کی انتہا تھی
کیاکہوں اس کی شیرینی گفتارکا
کانوں میں رس گھولتی اسکی ندا تھی
سلام بھیجتی تھی مجھےہوا کی زبانی
یوں لگتا تھا جیسےوہ باد صبا تھی
میں ہی اس کا ساتھ نادے سکا
ورنہ وہ تو اک مورت وفا تھی
نا جانےکیسےاسےبھول پاؤں گا
جس کی ہر بات زمانےسےجدا تھی