وہ میرے معصوم دل کی صدا تھی

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

وہ میرےمعصوم دل کی صداتھی
خدا سےمانگی ہوئی کوئی دعاتھی

اپنی زندگی سےبڑھ کرچاہا اسے
یہ میرےپیار کی انتہا تھی

سلام بھیجتی تھی ہواؤں کی زبانی
یوں لگتا تھا جیسے باد صبا تھی

کیاکہوں اس کی شیرنی ءگفتارکا
کانوں میں رس گھولتی اسکی صداتھی

نہ جانے کیسےبھلاؤں گا اسے
جس کی ہر ادازمانےسےجداتھی

Rate it:
Views: 446
30 Nov, 2014
More Love / Romantic Poetry