Add Poetry

وہ پیار مرا تھا

Poet: maria ghouri By: maria ghouri, haroonabad

وہ پیار مرا تھا
وہ قرار مرا تھا
جو سجتا ہے اب کسی اور کے چہرے پہ
وہ سنگھار مرا تھا
جو مر مٹا ہے اب کسی اور کے حسن پہ
وہ جانثار مرا تھا
جو بن بیٹھا ہے کسی اور کا محافظ کا
وہ سالار مرا تھا
جو گا رہا ہے کسی اور کے سنگ وفا کے گیت
وہ وفادار مرا تھا
جو ادا ہوتا ہے محبت بن کر کسی اور کے لب سے
وہ اظہار مرا تھا
جو سج چکا ہے اب کسی اور کی آنکھوں میں
وہ انتظار مرا تھا
جو چمک رہا ہے اب کسی اور کے چہرے پہ رعنائی کی طرح
وہ خمار مرا تھا
اب چمن اجڑا ہے تو رونا ہی رونا ہے ماریہ
کبھی وھ گل و گلزار مرا تھا

Rate it:
Views: 390
18 Jun, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets