وہ چلےبھی گئے پچھلےسال کی طرح
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamمیرےدل میں جوآئے تھےخیال کی طرح
وہ چلے بھی گئے پچھلے سال کی طرح
وہ مجھے پیار تو بہت کرتےتھے لیکن
اپنےساتھ رکھتےتھے یرغمال کی طرح
جب پوچھتےہیں میرےبن کیسےجیتےہو
کہتاہوں اپناحال بھی ہےتیرےحال کی طرح
اب جو بھی خریدارآئے آکر مجھےلےجائے
راستے میں پڑھاہوں چوری کےمال کی طرح
More Love / Romantic Poetry






