وہ کبھی تو پکارے گا مجهے
Poet: AF(Lucky) By: AF (Lucky), K.S.Aبستر پر تبهی لیٹتی ہوں
جب تهکن سے چور ہوتی ہوں
ناچاہتے ہوئے بهی اکثر
دل کے ہاتھوں مجبور ہوتی ہوں
وہ کیوں یاد آتا ہے ہر شام ڈهلے
دل کے پاس مگر حقیقت میں دور ہوتی ہوں
کاعذ ، قلم اور کچه ادهورے لفظ
جن کے ساته اشک بار ہوتی ہوں
چاند میں اس کا عکس نظر آتا ہے
پھر چاند کی روشنی میں گرفتار ہوتی ہوں
وہ کبھی تو پکارے گا مجهے
میں اس ندی کے پار ہوتی ہوں
وہ کبھی تو دیکهے گا آنکھ بهر کر مجهے
اک نگاہ کی خاطر تو میں تیار ہوتی ہوں
More Love / Romantic Poetry






