Add Poetry

وہ کر کےمجھے پریشان چلے گئے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

وہ کر کے مجھے پریشان چلے گئے
دل میں جتنے تھے ارمان چلے گئے

جو آئے تھےگلشن میں بہار بن کر
کر کہ میرا چمن ویران چلے گئے

بھلے دنوں کہ جو لوگ ساتھی تھے
برے وقت میں وہی مہربان چلے گئے

جوزندگی میں آئے تھے خوشیاں لے کر
مجھےرنج والم دے کر وہ مہمان چلے گئے

جو روح میں بسےتھےزندگی کی صورت
وہی کر کے اصغر کو بےجان چلےگئے

Rate it:
Views: 329
21 Dec, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets