وہ کس کا ہے میت مجھے نہیں معلوم

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

وہ کس کا ہے میت مجھے نہیں معلوم
کیا مُسرت کیا پریت مجھے نہیں معلوم

محبت اور مفاہمت ایک ہی ڈگر نکلے تھے
کس کی ہوئی جیت مجھے نہیں معلوم

انجانی راہوں میں اُس تکتی نظر کو
آخر کیا تھی امید مجھے نہیں معلوم

ہم پایل کی دھنک کو ٹھہرکے دیکھتے تھے
کیا سُر کیا سنگیت مجھے نہیں معلوم

تیری در و دیوار سے گذرتے بھی کہیں
کس نے گایا گیت مجھے نہیں معلوم

میں اور میری تنہائی ساتھ رہے سنتوشؔ
محفلوں کی کیا ریت مجھے نہیں معلوم

 

Rate it:
Views: 335
06 Feb, 2011