وہ کسی اور کی محبت ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreمان لو سچ ہے یہ حقیقت ہے
وہ کسی اور کی محبت ہے
جس کی چاہت میں گھلے جاتے ہو
وہ کسی اور کی امانت ہے
وہ کسی اور دسترس میں ہے
جس سے دل کو تمہارے رغبت ہے
وہ کسی اور ہی کی آرزو ہے
تم کو جس کی بڑی ہی حسرت ہے
تم کو دعویٰ ہے جس کی الفت کا
وہ کسی اور کی محبت ہے
مان لو سچ ہے یہ حقیقت ہے
وہ کسی اور کی محبت ہے
More Love / Romantic Poetry






