وہ کہتی ہے

Poet: zain shakeel By: zain shakeel, gujrat

وہ کہتی ہے کہ دیکھو
شاعری تو عاشقوں کا کام ہوتا ہے
مجھے بالکل نہیں کرنی
مجھے ہر گز نہیں کرنی
مجھے عاشق نہیں بننا
مجھے شاعر نہیں بننا
مجھے حیرت سی ہوتی ہے
یہ سب باتیں مجھے وہ
شاعرانہ سے
بڑے ہی دلنشیں لہجے میں کہتی ہے

Rate it:
Views: 379
20 Feb, 2015