وہ کہتے ہیں وال پیپر میری تصویر کا لگایا کرو
میں کہتا ہوں بام پہ سرعام نہ آیا کرو
وہ کہتے ہیں میرے خوابوں میں بسے ہو تم
ًیں کہتا ہوں میرے رتجگوں میں آیا کرو
وہ کہتے ہیں ہم تیری یادوں میں کھوئے رہتے ہیں
میں کہتا ہوں میرے شانوں پہ زلفیں بکھرایا کرو
وہ کہتے ہیں لاکٹ میں سجی ہے تصویر تیری
میں کہتا ہوں مجھے دھڑکنوں میں بسایا کرو
وہ کہتے ہیں ہماری محبت کے تم ہو دیوتا
میں کہتا ہوں مجھے دل کے مندر میں سجایا کرو
وہ کہتے ہیں میرے قہقوں کا آلارم لگا لو
میں کہتا ہوں مجھے یوں نہ رلایا کرو
وہ کہتے ہیں تیری دید سے وابستہ ہے عید میری
میں کہتا ہوں پھر مجھ سے نہ شرمایا کرو
وہ کہتے ہیں میری سرگوشیوں کا رنگ ٹون بنا لو
میں کہتا ہوں طفر ہر کسی کو راز داں نہ بنایا کرو