وہ کیا ایام تھے

Poet: UA By: UA, Lahore

وہ کیا ایام تھے
وہ کیسی راتیں تھی
وہ کیسے جزبے تھے
وہ کیسی باتیں تھی

جب دھوپ ٹھنڈک تھی
سردی میں نرمی تھی
جب دل کی دھڑکن میں
سازینے بجتے تھے
تنہائی میں یادوں کے
جب میلے سجتے تھے
جب سپنے سندر تھے
نیندیں لمحاتی تھیں
جب لب چپ رہتے تھے
آنکھیں سب کہتی تھی
خاموشی کہتی تھی
خاموشی سنتی تھی

وہ کیسے جزبے تھے
وہ کیسی باتیں تھی
وہ کیا ایام تھے
وہ کیسی راتیں تھی

Rate it:
Views: 431
12 Feb, 2018