وہ ہر اک گھڑی جو تیرے نام ہوگی

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

وہ ہر اک گھڑی جو تیرے نام ہو گی
وہی صبح ہو گی وہی شام ہو گی

میری ذات بن کے نگاہوں کا مرکز
مجھے کیا خبر تھی کہ نیلام ہو گی

ہوا سے کہو نقش پا تک مٹا دے
تیری راہگزر ورنہ بد نام ہو گی

کہاں اپنے لٹنے کا افسوس ہو گا
وہ صورت نگاہوں میں ہر گام ہو گی

Rate it:
Views: 571
07 Apr, 2011