وہ ہر لمحہ
Poet: UA By: UA, Lahoreمیرا ہر ایک لمحہ تیرے لئے تیار ہوتا ہے
وہ ہر لمحہ جو ہوتا ہے بڑا فنکار ہوتا ہے
میں جب جب آئینے کے روبرو آئی تمہیں پایا
میری نظروں کو یہ دھوکہ سنو ہر بار ہوتا ہے
وہ میرے روبرو اکثر ہی ایسے رہا کرتے ہیں
کہ جیسے آئینے کے سامنے شاہکار ہوتا ہے
میری آنکھوں میں جن کا خوبرو چہرہ دمکتا ہے
انہی کی چشم حیراں میں میرا دیدار ہوتا ہے
یہ تکرار کی دیوار حائل کیوں رہے عظمٰی
ہمیں اقرار ہوتا ہے انہیں انکار ہوتا ہے
More Love / Romantic Poetry







