وہ ہمیں بھلانے میں کامیاب ہوتے جارہےہیں
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamوہ ہمیں بھلانے میں کامیاب ہوتے جارہے ہیں
ہم محبت میں خجل وخراب ہوتے جارہےہیں
ہم نے بھی پیار میں کوئی خوشی دیکھی تھی
ہمارے لیے وہ لمحےخواب ہوتے جارہے ہیں
یہاں کوئی کسی کےدکھ درد نہیں بانٹتا
درد مند لوگ دنیامیں نایاب ہوتے جارہے ہیں
اک دل پہ قبضہ جمانے کی جدوجہدجاری ہے
پیار کی جنگ میں ہم فتح یاب ہوتےجارہےہیں
تیری شاعری میں نکھار آتا جا رہا ہے اصغر
تیرے اشعار بڑے لاجواب ہوتے جارہے ہیں
More Love / Romantic Poetry






