Add Poetry

وہ یہ سمجھے كہ ہم بھی ٹھكانے لگے

Poet: Dr. Masood Mehmood Khan By: Dr. Masood Mehmood Khan, Perth, Australia

ہم تكلف میں جو مسکرانے لگے
وہ یہ سمجھے كہ ہم بھی ٹھكانے لگے

اپنی عادت ہے بس پیار سے بولنا
كیوں انھیں شک ہوا ہم منانے لگے

ان كی آمد میں تاخیر تھی چار پل
كیا كہیں چار پل تو زمانے لگے

پیار كا ان كے دل كو یقیں ہو گیا
اب وہ رستے میں كانٹے بچھا نے لگے

حسن كی شان میں ایسی گستاخیاں
ان كی محفل میں ہم گنگنا نے لگے

ایک تصویرِ دِل دِل میں جب سے سجی
گھر كے دیوارو در جگمگا نے لگے

اک نظارے كی نظریں نظر یوں ہو ئیں
سارے موسم ہمیں پھر سہا نے لگے

ان كے آنچل كا جادو عجب چل گیا
جاگتے میں ہمیں خواب آ نے لگے

كچھ انھیں بھی وفا كا یقیں ہو چلا
لوگ رستے میں ہم كو ستا نے لگے

حسن كے سامنے لرزاں اندام ہیں
تیر كیا خا ك ا پنا نشا نے لگے

سب سمجھتے ہیں مسعود كی شوخیاں
آنسوؤں سے وہ شمع بجھا نے لگے

Rate it:
Views: 379
24 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets